ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورمیں انکم ٹیکس چھاپہ ماری کی گونج راجیہ سبھاپہنچی‘ غلام نبی آزاد نے کہا، 15کروڑآپ کی بی جے پی پارٹی بانٹ رہی ہے ہم نہیں

بنگلورمیں انکم ٹیکس چھاپہ ماری کی گونج راجیہ سبھاپہنچی‘ غلام نبی آزاد نے کہا، 15کروڑآپ کی بی جے پی پارٹی بانٹ رہی ہے ہم نہیں

Thu, 03 Aug 2017 00:57:25    S.O. News Service

نئی دہلی، 02اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بنگلور میں انکم ٹیکس کے چھاپوں کو لے کر راجیہ سبھا میں جم کر ہنگامہ ہورہا ہے۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ آنند شرما نے انکم ٹیکس چھاپوں کی ٹائمنگ کو لے کر سوال اُٹھایا ہے۔دراصل بنگلور کے اس ریسارٹ میں انکم ٹیکس محکمہ نے چھاپہ مارا جہاں خرید و فروخت سے بچانے کیلئے گجرات کانگریس کے44اراکین اسمبلی کو رکھا گیا ہے۔ساتھ ہی کرناٹک کے وزیر توانائی مسٹر ڈی کے شیو کمار کے گھر اور دوسرے ٹھکانوں پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔ ڈی کے شیو کماراور ان کے بھائی ڈی سریش پر ہی ریسارٹ میں رکھے کانگریس اراکین اسمبلی کی نگرانی کا ذمہ ہے۔ اسے لے کر وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے صفائی دی کے ریسارٹ میں کسی رکن اسمبلی کے کمرے کی تلاشی نہیں لی گئی۔

انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری صرف ایک وزیر تک محدود ہے‘ اسی وزیر کے39ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی ہے ۔وہیں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جناب غلام نبی آزاد نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو ڈرانے دھمکانے کیلئے ایجنسیوں کا ستعمال ہورہا ہے ‘یہ جمہوریت کے خلاف ہے۔ پیسے تقسیم کا الزام آپ کی بی جے پی پارٹی پر ہے ہماری پارٹی پر نہیں ‘چھاپے بھی ان پر کرو ۔کوئی بھی الیکشن بغیر خوف کے اور منصفانہ ہونا چاہئے۔ڈر اور خوف کی حالات دوسری ریاست تک بھی پہنچگئے ‘وہاں بھی پیچھا نہیں چھوڑا۔ کانگریس کے سنئیر قائد ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ یہ سیاسی طورپر حوصلہ افزائی کی کارروائی ہے۔جس وقت گجرات کے انتخابات چل رہے ہیں ‘اس وقت وزیر کے گھر چھاپے غلط ہیں ۔اگر چہ محکمہ انکم ٹیکس نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ کانگریس اراکین اسمبلی کا چھاپوں سے لینا دینا نہیں۔ چھاپے تو صرف کرناٹک کے وزیر پر ہوئے ہیں ۔ریسارٹ میں صرف وزیر کے کمرے کی تلاشی ہوئی ‘انکم ٹیکس کا وقت کافی پہلے طے ہوچکا تھا۔ ریسارٹ میں اراکین اسمبلی کا ہونا محض اتفاق ہے۔

کرناٹکا کے وزیر توانائی ڈی کے شیو کمار کے39ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے پر مینگلور میں کانگریس کارکنوں کا سخت احتجاج؛ انکم ٹیکس دفتر میں توڑ پھوڑ ؛ وڈیو کی زبانی

 


Share: